سوشل

آج کی ویڈیو: پرویز ہود بھائی کا لمز کی پروفیسر مریم سے یکساں قومی نصاب پر مکالمہ

سوشل ڈیسک

لاہور (جدوجہد رپورٹ) چند دن پہلے تھینک فیسٹ کے پلیٹ فارم پر یکساں قومی نصاب کے موضوع پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس ویبینار میں معروف اکیڈیمک پروفیسر پرویز ہود بھائی اور لمز کی ڈاکٹر مریم چغتائی کے درمیان ایک مکالمہ ہوا۔

ڈاکٹر چغتائی ماہر تعلیم ہونے کے علاوہ یکساں قومی نصاب تیار کرنے والی کمیٹی میں بھی شامل تھیں۔ اس مکالمے میں وہ تسلیم کرتی ہیں کہ یکساں قومی نصاب کا مقصد طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مدرسہ، سرکاری سکول اور نجی ایلیٹ اسکول اپنی جگہ موجود رہیں گے۔

یہ مکالمہ ابتدائی طور پر زیادہ انگریزی زبان میں ہے مگر بعد ازاں ساری گفتگو اردو میں ہے۔ اس لئے امید ہے اکثریت اس گفتگو سے مستفید ہو سکے گی۔


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Social Desk
+ posts