خبریں/تبصرے

13 اتحادی ملکوں میں امریکی مقبولیت 20 سال میں کم ترین درجے پر

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پیو ریسرچ سنٹر کی تحقیق کے مطابق گذشتہ بیس سالوں میں اپنے 13 اتحادی ممالک کے اندر امریکی مقبولیت اس وقت کم ترین درجے پر پہنچی ہوئی ہے۔ ان ممالک میں امریکی مقبولیت اوسطاً 34 فیصد ہے۔ سب سے زیادہ عدم مقبولیت بلجیئم میں پائی جاتی ہے (24 فیصد)۔ اسی طرح کینیڈا میں امریکہ کی مقبولیت تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

جن 13 ممالک میں یہ جائزہ لیا گیا ہے ان میں سپین، اٹلی، کینیڈا، برطانیہ، سویڈن، فرانس، جاپان، آسٹریلیا، نیدرلینڈز، بلجیئم، جرمنی، ڈنمارک اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

اسی طرح چھ عالمی رہنماؤں کی فہرست میں صدر ٹرمپ سب سے ناقابل اعتبار ترین صدر ثابت ہوئے۔ یہ چھ رہنمامندرجہ ذیل ہیں:

اینجلا مر کل (76)، عمانوئیل ماکروں (64 فیصد)، بورس جانسن (48 فیصد)، ولادیمر پوتن (23 فیصد)، ژی شن پنگ (19 فیصد)، ڈونلڈ ٹرمپ (16 فیصد)۔

Roznama Jeddojehad
+ posts