خبریں/تبصرے

1 فیصد امیر 50 فیصد غریبوں سے زیادہ آلودگی پھیلاتے ہیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایک تازہ جائزے کے مطابق دنیا کے 1 فیصد امیر لوگوں کی وجہ سے ہونے والا کاربن ڈائی آکسائڈ کا اخراج دنیا بھر کے 50 فیصد غریب لوگوں سے زیادہ ہے۔

یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے جو معروف این جی او آکسفیم اور سٹاک ہولم انوائرمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے کی ہے۔ تحقیق میں جائزہ لیا گیا ہے کہ 1990-2015ء کے عرصے میں کاربن کے اخراج میں تین گنا اضافہ ہوا اور عالمی سطح پر اس اضافے میں امیروں کا حصہ غریبوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس فیصد امیر لوگ (تقریباً 635 ملین لوگ) 52 فیصد کاربن اخراج کے ذمہ دار ہیں۔

دس فیصد امیر افراد میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی سالانہ آمدن 35 ہزار ڈالر ہے۔ ایک فیصد امیر افراد میں وہ لوگ شامل کئے گئے ہیں جن کی آمدن ایک لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts