لاہور (نامہ نگار) سنٹر فار جسٹس کی ایک رپوٹ کے مطابق سکول سے لے کر انٹر میڈیٹ تک مسیحی طلبہ کی واضح اکثریت اسلامیات پڑھتی ہے۔
حا ل ہی میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچویں جماعت کی سطح تک صرف 0.07 فیصد مسیحی طلبہ ایتھکس (Ethics) کا مضمون پڑھتے ہیں۔ یہ جائزہ دو سال قبل لیا گیا تھا۔ اس جائزے کے مطابق آٹھویں جماعت کی سطح پر صرف 0.06 فیصد مسیحی طلبہ ایتھکس پڑھتے ہیں۔
میٹرک کی سطح پر 15,917 طلبہ میں سے 80 فیصدا سلامیات پڑھ رہے تھے۔ انٹرمیڈیٹ کی سطح پر 7.405 طلبہ میں 90 فیصد اسلامیات پڑھ رہے تھے۔
یاد رہے یکساں قومی نصاب پر جاری بحث کے دوران ناقدین یہ نقطہ اٹھاتے آئے ہیں کہ نصاب میں مزید مذہبی تعلیمات شامل کرنے کے نتیجے میں غیر مسلم طلبہ مزید امتیازی سلوک کا شکار ہوتے جائیں گے۔