خبریں/تبصرے

کمیونسٹ امریکہ نہیں آ سکتے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) یو ایس سٹیزنز اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے دو اکتوبر کو نئے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق کوئی بھی شخص جو اپنے ملک یا عالمی سطح پر کسی کمیونسٹ تنظیم کا رکن ہو گا وہ امریکہ میں پناہ نہیں لے سکے گا اور اسے کبھی بھی امریکی شہریت نہیں دی جائے گی۔

ٹیلی سور انگلش کے مطابق اس فیصلے کا نشانہ چینی کمیونسٹ پارٹی ہے مگر اس کا نشانہ کیوبا، ویتنام یا بعض دیگر ممالک کے افراد بھی بنیں گے۔

امریکہ میں امیگریشن کے قوانین کی بنیاد 1918ء میں بنائے گئے قوانین ہیں جن کے مطابق انارکسٹوں اور کمیونسٹوں کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts