ہنزہ (نامہ نگار) معروف سیاسی کارکن عامر خان گذشتہ روز کریم آباد میں وفات پا گئے۔ ان کی عمر 45 سال تھی۔
عامر خان نے گلگت بلتستان کے معروف سیاسی قیدی اور عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان کے ہمراہ، عطا آباد جھیل متاثرین کے لئے کی گئی جدوجہد کی پاداش میں، چار سال قید کاٹی۔
عامر خان کو 2014ء میں رہائی ملی۔ بابا جان سمیت 14 افراد ابھی جیل میں ہیں۔ ان کی رہائی کے لئے علی آباد میں تین دن سے دھرنا جاری ہے۔