خبریں/تبصرے

ہنزہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا، چوتھے دن بھی جاری

لاہور (روزنامہ جدوجہد) علی آباد میں بابا جان اور ان کے 13 ساتھیوں کی کی رہائی کے لئے پیر کے روز شروع ہونے والا دھرنا گذشتہ روز بھی جاری رہا۔ 

 عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے اعلان کیا کہ اگر بابا جان اور ان کے ساتھی رہا نہ ہوئے تو گلگت سٹی میں دھرنا شروع کیا جائے گا۔

گذشتہ روز بھی سخت سردی کے موسم میں اسیر قیدیوں کے بزرگ، مائیں، بہنیں اور عام شہری تمام وقت دھرنے میں شریک رہے۔

دریں اثنا، مین سٹریم میڈیا میں اس عوامی احتجاج کی کوئی کوریج نہیں ہو رہی۔ چار دن سے جاری دھرنا مقامی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا قرار دیا جا رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts