لاہور (نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے زیرِ اہتمام آج پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
یہ مظاہرے تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے خلاف، مختلف اداروں میں غیر قانونی برطرفیوں، عمومی سنسر شپ اور ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ کے لئے ہیں۔
یاد رہے پچھلے تقریباً دو سال سے ہر میڈیا ادارے میں تنخواہوں کی ادائیگی میں کئی کئی ماہ کی تاخیر، تنخواہوں میں کٹوتیاں یا ملازمین کی برطرفیاں ایک معمول بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویج بورڈ پر بھی نفاذ نہیں ہو سکا جبکہ بعض صورتوں میں اخبار یا ٹیلی ویژن چینل ہی راتوں رات بند کر دیا جاتا ہے اور ملازمین کو ان کے واجبات تک ادا نہیں کئے جاتے۔