لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ادارے ’بائے شیئر‘ کی جانب سے معاشی ناہمواری پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے پانچ امیر ترین خاندان 735 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔
سب سے امیر امریکہ کا والٹن خاندان ہے۔ وال مارٹ کے مالک اس خاندان کے پاس 215 ارب ڈالر ہیں۔
دوسرے نمبر پر امریکہ کا ہی مارس خاندان ہے۔ اس کے پاس 120 ارب ڈالر ہیں۔
تیسرے نمبر پر بھی امریکہ کی ہی کوچ فیملی ہے۔ اس کے پاس 110 ارب ڈالر ہیں۔
چوتھے درجے پر سعودی عرب کا حکمران خاندان السعود فیملی ہے۔ السعود کے پاس 95 ارب ڈالر ہیں۔
پانچویں نمبر پر بھارت کا امبانی خاندان ہے۔ اس خاندان کے پاس 81 ارب ڈالر ہیں۔
بائے شیئر کا کہنا ہے کہ معاشی ناہمواری کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومتیں سرمائے پر کم ٹیکس لگاتی ہیں اور امریکہ اس کی ایک مثال ہے۔