خبریں/تبصرے

بھارتی کمیونسٹ پارٹیوں کی انڈیا امریکہ دفاعی معاہدے پر تنقید

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بدھ کے روز کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ لیننسٹ (سی پی آئی ایم ایل) نے بھارت کے امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ دفاعی تعاون کو خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ اور ملکی خود مختاری کے منافی قرار دیا ہے۔

یاد رہے حال ہی میں بھارت اور امریکہ نے بیسک ایکسچینج کوآپریشن ایگریمنٹ (بی ای سی اے) پر دستخط کئے ہیں جس پر چین نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے ہندوستان اور امریکہ اسی طرح ہندوستان اور اسرائیل میں دفاعی تعاون کافی بڑھ گیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹیوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ہندوستان کو چین کے ساتھ اعلیٰ سطح پر بات چیت کرنی چاہئے۔ ان جماعتوں کا خیال ہے کہ اس معاہدے سے علاقے میں بھارت کا کردار امریکی پٹھو کا ہو گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts