خبریں/تبصرے

لاہور میں عوامی یکجہتی مارچ

لاہور (نامہ نگار) حقوق خلق موومنٹ کے زیر اہتمام گذشتہ روز عوامی یکجہتی مارچ منعقد کیا گیا۔ مارچ میں شامل شرکا نے جی پی او چوک سے چیئرنگ کراس تک سرخ پرچم تھامے جلوس میں شرکت کی۔

مارچ میں خواتین محاذعمل، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار پیپلز رائٹس، آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، جمہوری خلق پاکستان اور پروگریسو لیبر فیڈریشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ بھی مارچ میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر لاہور آئے۔ مارچ کے اختتام پر فاروق طارق، محسن داوڑ، عابد ساقی بھٹی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

حقوق خلق موومنٹ کے رہنما عمار علی جان نے اس موقع پر اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ٹھیک سال پہلے لاہور کے مال روڈ پر طلبہ کا جلوس منعقد کرنے پر انہیں بغاوت کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا مگر سال بعد اسی مال روڈ پر اس بار ان کے جلوس میں نہ صرف طلبہ شامل ہیں بلکہ مزدور کسان بھی شامل ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts