خبریں/تبصرے

کسان دھرنے کی حمایت نہ کرنے پر نصیر الدین شاہ کی بالی وڈ پر تنقید

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایک تازہ انٹرویو میں معروف بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے بالی وڈ سٹارز پر اس وجہ سے شدید تنقید کی ہے کہ انہوں نے دہلی میں جاری بھارتی کسانوں کی حمایت نہیں کی۔

اُن کا کہنا ہے کہ بالی وڈ سٹارز کو ڈر ہے کہ کسانوں کی حمایت سے ان کا نقصان ہو سکتا ہے مگر نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اس قدر دولت بنا چکے ہیں کہ ان کی سات نسلیں بیٹھ کر کھا سکتی ہیں اس کے باوجود یہ ڈر رہے ہیں۔

تفصیلی انٹرویو اس کلپ میں سنا جا سکتا ہے: