خبریں/تبصرے

امریکہ جوہری معاہدے کے دوبارہ آغاز کیلئے مذاکرات پر آمادہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ 2015ء میں ہونے والے جوہری معاہدے کے دوبارہ آغاز کیلئے ایران اور معاہدے میں شامل دیگر فریقوں کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدہ سے یکطرفہ طور پر دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

ڈیموکریسی ناؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ اگر ایران پوری طرح سے معاہدے کی تعمیل کرتا ہے تو امریکہ اس معاہدے میں واپس آجائے گا۔ واضح رہے کہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ امریکہ کو پہلے ٹرمپ کی طرف سے عائد پابندیوں کو ختم کرنا ہو گا، اس کے بعد ہی معاہدے پر عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔ جمعرات کے روز بائیڈن انتظامیہ نے نیویارک شہر میں ایرانی سفارتکاروں کیلئے امریکہ سفری پابندیاں ختم کر دی تھیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts