خبریں/تبصرے

ڈاکٹر لال خان کی پہلی برسی: ’جدوجہد‘ کے ویبینار میں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش

لاہور (جدوجہد رپورٹ) عظیم مارکسی دانشور اور انقلابی رہنما ڈاکٹر لال خان (یثرب تنویر گوندل) کی پہلی برسی کے موقع پر روزنامہ جدوجہد آن لائن کے زیر اہتمام ویبینار کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ویبینار کے شرکا نے ڈاکٹر لال خان کی عظیم جدوجہد پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور انکے چھوڑے گئے ادھورے مشن کی تکمیل تک یہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس ویبنار کی میزبانی کسان رابطہ کمیٹی کے رہنما فاروق طارق نے کی جبکہ ویبنار کا آغاز روزنامہ جدوجہد آن لائن کے رکن ایڈیٹوریل بورڈ قیصر عباس نے کیا اور فرزانہ باری نے ڈاکٹر لال خان کا تعارف اور انکی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

اس ویبینار سے بائیں بازو کے معروف عالمی مصنف و صحافی طارق علی (برطانیہ)، صدف ذہرا (اہلیہ ڈاکٹر لال خان)، عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے سربراہ بابا جان (گلگت)، پیرے روزے (یورپین سالیڈیریٹی ود آؤٹ بارڈرز، ’ESSF‘)، کرامت علی (پائلر، کراچی)، یوسف مستی خان (صدر عوامی ورکرز پارٹی)، راجر سلور مین (ورکرز انٹرنیشنل نیٹ ورک، برطانیہ)، صبا گل خٹک (اسلام آباد)، فرہاد کیانی (امریکہ)، قمر الزماں خان (جنرل سیکرٹری، پی ٹی یو ڈی سی)، ڈاکٹر ارشد وحید (اسلام آباد)، تیمور رحمان (لال بینڈ، پاکستان مزدور کسان پارٹی)، مونیک فیرولکن (ایمسٹرڈیم)، مشتاق لاشاری (تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی، برطانیہ)، منظور چیمہ (یو ایس اے)، جو کولن (ایمسٹر ڈیم)، مونیک ورالیکن (ہالینڈ)، طارق بیگ (ایمسٹر ڈیم)، وحید بھٹی (ایمسٹرڈیم)، آصف علوی (ایمسٹرڈیم)، نثار شاہ ایڈووکیٹ (جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی)، طاہرہ عبداللہ، ملک اخلاق احمد (بلجیم)، رؤف لنڈ ایڈووکیٹ (کسان رہنما، راجن پور)، ونود ملک (دہلی)، حسن جان (بلوچستان)، ڈاکٹر ثاقب عباسی (اسلام آباد)، یاسر شوکت (بھانجھا، ڈاکٹر لال خان)، لارڈ پاشا (برطانیہ)، نعیم خان (برطانیہ)، ملک اخلاق احمد (بلجیم) اور ریحانہ اختر (جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن) سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ویبینار میں دنیا کے مختلف ممالک اور پاکستان سے 100کے قریب افراد نے شرکت کی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts