لاہور (جدوجہد رپورٹ) دی فرائیڈے ٹائمز نے اپنے تازہ شمارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ناخوش ہیں اور انہیں وزارت اطلاعات کے منصب سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
جریدے کے مطابق افواہیں ہیں کہ عمران خان شروع سے ہی شبلی فراز کی کارکردگی سے نالاں تھے مگر ان کی تعیناتی کے بعد فوری تبدیلی اچھا تاثر نہ دیتی اس لئے انہیں نہیں ہٹایا گیا۔
دی فرائیڈے ٹائمز کی اطلاعات کے مطابق شبلی فراز کی جگہ فردوس عاشق اعوان جگہ لے سکتی ہیں جنہیں ’ہوم ڈیپارٹمنٹ‘کی پشت پناہی بھی حاصل ہے جبکہ دوسرے طاقتور امیدوار شہباز گل ہیں۔