خبریں/تبصرے

غریب ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کیلئے 25 ارب ڈالر کی ضرورت

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکی این جی او ’پبلک سٹیزن‘ کی ایک نئی رپورٹ میں یہ معلوم ہوا ہے کہ 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایک سال کے اندر اندر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں 80 فیصد شہریوں کو انسداد کورونا ویکسین فراہم کی جا سکتی ہے۔

ڈیموکریسی ناؤ کے مطابق ’پیپلز ویکسین الائنس‘نے اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کہا ہے کہ ہمارے پاس اس وائرس کے خاتمے کیلئے بھرپور وسائل موجود ہیں لیکن عالمی سطحی پر ویکسین کی فراہمی کیلئے نسلی امتیازی پالیسی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts