خبریں/تبصرے

کورونا رسک الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج: پمز اور پولی کلینک میں ہڑتال

لاہور (جدوجہد رپورٹ) کورونا رسک الاؤنس نہ ملنے پر پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک ہسپتال کا عملہ سراپا احتجاج ہے۔ اس احتجاج میں پمز اور پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹر، نرسیں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور غیر جریدہ ملازمین شامل ہیں۔ طبی عملہ کے احتجاج اور او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کا سلسلہ بھی معطل رہا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کورونا رسک الاؤنس صوبوں کی طرز پر وفاقی دارالحکومت میں بھی ماہانہ بنیاد پر ہسپتال عملے کو دیا جائے۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور احتجاج کے دوران او پی ڈی سروس معطل رہے گی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ روزانہ احتجاجاً تین گھنٹے کیلئے انسداد کورونا ویکسین سنٹر بھی بند رکھے جائیں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts