خبریں/تبصرے

12 سال میں 40 ہزار سے زائد افغان شہری ہلاک ہوئے

فاروق سلہریا

اقوام متحدہ کے ادارے یونائٹڈ نیشنز اسسٹنس مشن اِن افغانستان (یونامہ) کے مطابق اس سال جون تک 1659 عام شہری ہلاک ہوئے جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوئے۔ ان میں سے 14 فیصد افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی۔

اس ادارے کے مطابق 2009ء سے لے کر اس سال جون تک 40 ہزار سے زائد افغان سویلین ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ ادارہ 2009ء سے افغانستان میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کا ریکارڈ مرتب کر رہا ہے۔ سال بہ سال ہلاکتوں کی تفصیل مندرجہ ذیل جدول میں پیش کی جا رہی ہے:

اسی طرح حال ہی میں بی بی سی نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ 2001ء کے بعد سے 51 ہزار افغان شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 51 ہزار طالبان جنگجو اور 69 ہزار افغان فوجی و پولیس اہلکار اس کے علاوہ ہیں۔

Farooq Sulehria
+ posts

فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔