خبریں/تبصرے

مینار پاکستان واقعہ: آج کراچی، کل لاہور میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) رواں ماہ 14 اگست اقبال پارک میں مینار پاکستان کے قریب ایک خاتون کو ہجوم کی جانب سے زد و کوب اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کے خلاف لاہور اور کراچی میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں، بائیں بازو کی تنظیموں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے زیر اہتمام آج جمعہ کے روز کراچی پریس کلب کے سامنے شام 4 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

عورت فاؤنڈیشن، عورت مارچ، تحریک نسواں، سیاسی عورت تحریک، ناؤ کمیونٹیز، وار اگینسٹ ریپ، کراچی سٹیزن فورم، ویمن ایکشن فورم، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن، پاکستانی ویمن میڈیا نیٹ ورک، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، سندھ کمیشن آن سٹیٹس آفویمن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار پیپلز رائٹس، پاکستانی قومی محاذ آزادی، سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن، سندھو ویاس فاؤنڈیشن، لیجسلیٹو واچ گروپ، یو کے ریسرچ سنٹر، ایوری ویمن ٹریٹی، ہم عورتیں، پی ڈبلیو ایف ایف پی، پی ڈی او، پی ایف ایف، پائلر، انکار کرو اور دیگر تنظیموں کی جانب سے اس احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنے کے علاوہ شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

لاہور میں ترقی پسند اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے زیر اہتمام کل ہفتہ کے روز مینار پاکستان کے سامنے گریٹر اقبال پارک میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ، حقوق خلق موومنٹ، پراگریسیو سٹوڈنٹس کلیکٹو اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ اس احتجاجی مظاہرہ میں بھی ترقی پسند اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts