خبریں/تبصرے

لاھور میں یوم مئی جوش و خروش سے منایا جائے گا!


لاہور (عامر کریم نمائندہ پی ٹی یو ڈی سی)  آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کا مرکزی یوم مئی جلوس بختیار لیبر ہال نسبت روڈ سے 9 بجے صبح شروع ہو گا جس میں واپڈا ہائیڈو الیکٹرک یونین سی بی اے کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ یہ جلوس ایوان اقبال تک جائے گا۔ جلوس کی قیادت خورشید احمد کریں گے۔

مرکزی جلوس میں شرکت کے لئے ایک جلوس صبح نو بجے آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری روبینہ جمیل کی قیادت میں گلبرگ صنعتی علاقہ سے شروع ہو گا جس میں مختلف پرائیویٹ انڈسٹریز کے محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہو گی۔ یہ جلوس ایوان اقبال کے باہر آ کر دوسرے مرکزی جلوس میں شامل ہو جائے گا۔

ایک اور جلوس پروگریسو لیبر فیڈریشن کی جانب سے نو بجے صبح شملہ پہاڑی سے شروع ہو گا جس کی قیادت نیاز خان کریں گے۔ اس جلوس میں کارپٹ ورکرز، ہوم بیسڈ خواتین ورکرز اور بھٹہ مزدوروں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔ یہ جلوس بھی ایوان اقبال کے سامنے مرکزی جلوس میں ضم ہو گا۔

ایوان اقبال کے سامنے مزدور رہنما یوم مئی پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔