راولپنڈی (نثار شاہ) پیپلز نیشنل الائنس (پی این اے) کے زیرِ اہتمام آج (مورخہ 26 اگست2019ء) راولپنڈی سمیت کشمیر بھر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں پیدا ہونے والی صورت ِحال کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گیں۔
پیپلز نیشنل الائنس ریاستِ جموں کشمیر کی ترقی پسند و قوم پرست سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے۔ یہ اتحاد حال ہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ اس میں آزاد کشمیر کے علاوہ گلگت بلتستان سے بھی سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔ یہ اتحادریاست جموں کشمیر کی بدلتی ہو ئی صورتحال میں عوامی نقطہ نظر سامنے لانے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔
اس اتحاد کے زیرِ اہتمام ’ریاست جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔
اتحاد نے اپنے پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ترقی پسند اور قوم پرست حلقوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آج راولپنڈی سمیت کشمیر بھر میں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں اور ’پی این اے‘ کی تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکریں۔