لاہور (جدوجہد رپورٹ) دی فرائیڈے ٹائمز کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اوورسیز پاکستانی کے ووٹنگ حقوق ختم کرے پر کوئی احتجاج بلکہ ایک سرگوشی بھی نہ کرنے کی وجہ ’بوائز‘ کی جانب سے قوی مفاد میں ’بیک ڈور‘ حل کی سہولت فراہم کی جانا تھی۔
کالم کے مطابق عمران خان کی طرف سے اسد عمر اور نواز شریف کا ایک نمائندہ ساتھ بٹھائے گئے۔ انہوں نے ملک کر نیب سے متعلق ترامیم اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کو ختم کر دیا۔
کالم کے مطابق پی ڈی ایم کے فائدے کیلئے اوورسیز ووٹ کے خاتمے کے بدلے میں ’بوائز‘ نے ملکی معاشی عدم استحکام کو کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس سب عمل کیلئے صدر مملکت نے بھی ماضی کی طرح رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ ترک کرتے ہوئے یہ فیصلہ جات کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا۔
کالم کے مطابق یہ فیصلہ جات کرنے کیلئے ایک مرتبہ سب اکٹھے ہوئے ہیں۔