سوشل

آج کی ویڈیو: جب پاگل پن کو سرکاری درجہ حاصل ہو جائے…

سوشل ڈیسک

مندرجہ ذیل ویڈیو میں کوئی غیر معروف ”رپورٹر“ غالباًوائرل ویڈیو بنانے کے چکر میں نہ صرف اپنی جان کو داؤ پر لگا رہا ہے بلکہ یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی کر رہا ہے کہ کوہ سلیمان سے جاری ہونے والا، طغیانی سے بھر پور، سخی سرور کا نالہ ہندوستان کو بہا کر لے جائے گا۔ حسبِ ضرورت مذہب کااستعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خدا کی رضا بھی شامل ِحال ہے۔ مضحکہ خیز نظر آنے والی یہ ویڈیو ممکن ہے وائرل نہ ہو پائے مگر یہ نظریاتی، علمی اور تخلیقی بانجھ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ویڈیو ایک طرح سے ثابت کرتی ہے کہ اس ملک کے شہریوں کو نفرت کی آگ میں جلتی ہوئی ایک جنونی قوم بنا دیا گیا ہے۔ بظاہر یہ نفرت‘مذہب اور قومیت کی بنیاد پر بھارت کے ارد گرد بھری گئی ہے مگر اس کا شکار آئے روز پاکستان کے لوگ خود بنتے ہیں۔

سخی سرور کا برساتی نالہ اور مودی

سخی سرور کا برساتی نالہ اور مودی کی کہانی …. اب بھارت کا کیا ہو گا ؟

Posted by Zeeshan Hashim on Monday, 26 August 2019


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Social Desk
+ posts