پاکستان

علی وزیر کو رہا کیا جائے: عمران خان

فاروق سلہریا

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علی وزیر کو رہا کیا جائے۔ گذشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ضمانتوں اور رہائیوں کے فیصلے کسی کی مقبولیت دیکھ کر نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہونے چاہئیں ورنہ یہ ہجوم کی حکمرانی ہو گی نہ کہ قانون کی۔

وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی وزیر کو صرف اس لئے رہا نہیں کیا جا رہا کہ مسٹر ایکس وائی زیڈ نے عدالت کو منع کر رکھا ہے کہ علی کو رہا نہیں ہونے دیناجبکہ مجھے اس لئے گرفتار نہیں کیا جا رہا کیونکہ مسٹر ایکس وائی زیڈ نے منع کر رکھا ہے کہ عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دینا نہیں تو وہ اور بھی مقبول ہو جائے گا۔

دریں اثنا، حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ علی وزیر کو تحریک انصاف کی حکومت کے دوران گرفتار کیا لیکن ان کا اس گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں۔

Farooq Sulehria
+ posts

فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔