سوشل ڈیسک
پولیس تشدد سے صلاح الدین کی ہلاکت درحقیقت ایسے واقعات کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے لئے عدنان خالد کی اس رپورٹ کے مطابق رواں سال دس افراد پنجاب پولیس کے تشدد سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ کچھ دوسرے ذرائع کے مطابق یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔ اس رپورٹ میں پولیس گردی کے ایسے اندوہناک واقعات پر ایک نظر ڈالی گئی ہے۔
آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔