خبریں/تبصرے

آج کی ویڈیو: وزیر اعظم ہاوس کے باہر کچرے کے ڈھیر

سوشل ڈیسک

تین چار دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ وزیر اعظم ہاوس کی بغل میں کوڑے کا ڈھیر لگا ہے اور چند ُسور وہاں اپنے پیٹ کی پیاس بجھا رہے ہیں۔ ممکن ہے یہ تصویر فوٹو شاپ ہو مگر مندرجہ ذیل ویڈیو کم از کم یہ ثبوت ضرور فراہم کرتی ہے کہ وزیر اعظم ہاوس کے باہر کچرے کے ڈھیر واقعی لگے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں پرائم منسٹر سیکریٹریٹ و سپریم کورٹ کے سامنے صفائی کی تشویش ناک حالت زار۔۔بشکریہ Mian Aslam

Posted by Social Pindi on Sunday, 15 September 2019

ان دنوں اس شرمناک حد تک مہنگی اور پر تعیش عمارت کا مکین ایک ایسا شخص ہے جس کا لندن میں فلیٹ ہے، جس کی زندگی کا ایک اہم حصہ مغرب کے ان ممالک میں گزرا ہے جہاں ایسے ڈھیر لگے ہوتے تو کم از کم شہر کے میئر سے استعفیٰ لے لیا جاتا۔

مصیبت یہ ہے کہ کیمرے کی ٹیکنالوجی سے صرف کچرے کے اِس ڈھیر کو ہی فلمبند کیا جا سکتا ہے جو وزیر اعظم ہاوس کے باہر پڑا ہے، اس ذہنی و دانشوارانہ کچرے کا کیا کیا جائے جو ایوانِ اقتدار پر قابض ہے اور ملک بھر میں کچرے کے ڈھیروں کا اصل منبع ہے۔


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Social Desk
+ posts