سوشل

آج کی ویڈیو: مودی کی محبت میں گرفتار بالی وڈ میں کبھی برٹرینڈ رسل کو پیش کیا جاتا تھا!

سوشل ڈیسک

 گذشتہ چند سالوں میں دیکھا جا رہا ہے کہ اکشے کمار سے لے کر سلمان خان تک، ہر بڑا بالی وڈ ستارہ مودی کے در پر حاضری دے رہا ہے۔ پریش راول اور شتروگھن سنہا جیسے کچھ اداکار تو بی جے پی کی ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ بھی بنے جبکہ انوپم کھیر (انکی اہلیہ بھی بی جے پی کی طرف سے رکن پارلیمنٹ رہی ہیں) یا کنگنا رناوت جیسے اداکار تو ڈھٹائی کے ساتھ مودی اور بی جے پی کا پراپیگنڈہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایک دور ایسا بھی تھا کہ بمبئی کی فلمی دنیا میں ترقی پسندوں کا گہرا اثر تھا۔ فلم ڈائریکٹر محبوب کی کمپنی کے بینر تلے بننے والی فلمیں تو آغاز میں ہتھوڑا اور درانتی کو فلم کے ٹائٹلز میں پیش کرتیں تھیں۔ ترقی پسند سوچ کی موجودگی کا ایک اظہار 1967ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”ارمان“ کا مندرجہ ذیل ایک منظر بھی ہے جس میں برٹرینڈ رسل کے ساتھ ایک انٹرویو کو فلم کاحصہ بنا دیا گیاہے۔

یاد رہے یہ وہ سال ہے جب ویت نام میں امریکی جنگ کے خلاف تحریک عروج پر تھی اور امریکی بربریت کی تحقیقات کے لئے ”رسل ٹربیونل“ بنایا گیا تھا۔ اس پلیٹ فارم سے جس تحقیقاتی کمیشن نے ویت نام جا کر تحقیقات کیں ا س میں طارق علی بھی شامل تھے۔ اس ٹربیونل نے تحقیقات کی سماعت اسٹاک ہولم میں کی اور جیوری میں پاکستان سے میاں محمود قصوری بھی شامل تھے۔


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Social Desk
+ posts