لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 17 اکتوبر کو بائیں بازو کی سیاسی جماعت ”حزب ِ ہمبستگی افغانستان“ (افغانستان سالیڈیریٹی پارٹی) کے زیرِ اہتمام شمالی شام (روجاوا)پر ترک حملے کی مذمت اور روجاوا کی کرد آبادی سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کابل میں ایک بھر پور مظاہرہ ہوا۔
اس موقع پر حزب ِ ہمبستگی نے اپنے بیان میں کہا کہ ”رجب طیب اردگان، جو داعش کے گاڈ فادر ہیں، نے فری سرئین آرمی کے بھیڑیوں کے ساتھ مل کر روجاوا پر حملہ کر دیا ہے اور روجاوا کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ اردگان کردوں کے ہی نہیں، افغان عوام کے بھی دشمن ہیں کیونکہ وہ کابل کے قصاب یعنی گلبدین حکمت یار جیسے جنگی سالاروں کی سرپرستی بھی کرتے رہے ہیں“۔
مظاہرے میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے اختتام پر حزبِ ہمبستگی کی رہنما سیلی غفار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”باقی دنیا کی طرح ہم بھی اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں جس کا مقصد روجاوا کا دفاع کر نا ہے“۔