لاہور(جدوجہد رپورٹ) پاکستان کی وفاقی حکومت نے نقصان میں جانے والی توانائی کمپنیوں کی نجکاری کی تجویز مستردکرتے ہوئے 5منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
’صباح نیوز‘ کے مطابق وزارت نجکاری کے مطابق جن پاور کمپنیوں کی نجکاری ہو گی، ان میں لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو شامل ہیں، جبکہ پہلے مرحلے میں ان کمپنیوں کے نئے بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق12رکنی بورڈ کی حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو سمری بھجوا دی گئی ہے اور یہ 12ممبران ہی تمام کمپنیوں کے بورڈز کے ڈائریکٹر ہونگے اور یہی ارکان نجکاری سمیت تمام معاملات دیکھیں گے۔