پاکستان

امریکہ 23 ٹریلین ڈالر کا مقروض

عدنان فاروق

امریکی معیشت اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے بھاری قرضے کے بوجھ تلے دب گئی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، اس وقت امریکہ پر 23 ٹریلین ڈالر کا قرضہ ہے۔

اس قرضے میں سے 17 ٹریلین ڈالر کا قرضہ امریکہ کو انفرادی حیثیت میں دیا گیا ہے۔

6 ٹریلین کا قرضہ امریکی حکومت نے اپنے مختلف محکموں سے لے رکھا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب حکومت میں آئے تو ابتدائی طور پر قرضوں میں کچھ کمی آئی تھی مگر پھر ان میں اضافہ ہونے لگا۔ صرف اس سال ٹرمپ انتظامیہ نے ایک ٹریلین ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔

2008ء کے معاشی بحران کے بعد سے امریکی قرضے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ٹیلی سور انگلش کے مطابق پیٹر جی فاؤنڈیشن کے صدر مائیکل پیٹر سن نے بڑھتے ہوئے قرضے کو امریکی معیشت کے لئے تباہ کن قرار دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ”ہالووین کے موقع پر 23 ٹرلین ڈالر کا قرضہ انتہائی خوفناک نظر آ تا ہے مگر لگتا ہے کہ واشنگٹن بالکل بھی خوفزدہ نہیں“۔

Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔