خبریں/تبصرے

14 نومبر: لاہور لیفٹ فرنٹ کا ساہیوال سانحہ میں پولیس بریت کے خلاف مظاہرہ

لاہور (روزنامہ جدوجہد) لاہور لیفٹ فرنٹ نے اس مظاہرے کا فیصلہ 25 اکتوبر کو کی جانے والی ایک میٹنگ میں کیا جس میں سانحہ ساہیوال کے مجرموں کی عدالت سے رہائی کی شدید مذمت کی گئی اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ 14نومبر کو اس عدالتی فیصلے اور ناقص نظا ِم انصاف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے شملہ پہاڑی لاہور پر کیا جائے گا۔

ایک بیان میں لاہور لیفٹ فرنٹ کے کنوینر فاروق طارق نے کہا کہ ”سانحہ ساہیوال ایک دل دہلا دینے والا واقعہ تھا۔ معصوم بچوں پر ان کے والدین اور بہن کے خون کے دھبوں نے ہرکسی کو غمگین کیا۔ جس نے عام آدمی کی سوچ کو متاثر کیا اور اسے یہ احساس ہوا کہ وہ اس سماج میں محفوظ نہیں۔ ساہیوال کا قتلِ عام واضح طورپر ریاست کے بڑھتے ہوئے جبر اور بربریت کا اظہار ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ساتھی اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔“

Roznama Jeddojehad
+ posts