خبریں/تبصرے

2019ء: 31 ملکوں میں انسانی حقوق کے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، پاکستان میں 5 ہلاکتیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) گذشتہ سال دنیا کے 31 ملکوں میں انسانی حقوق کے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستان میں بھی 5 ہلاکتیں ہوئیں۔ یہ اعداد و شمار”فرنٹ لائن ڈیفنڈیرز“ نامی تنظیم نے جاری کئے ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں کولمبیا میں ہوئیں جہاں 106 کارکنوں کو ہلاک کیا گیا۔ دوسرے نمبر پرفلپائن تھا جہاں 43 کارکن مارے گئے۔ تیسرے درجے پر ہنڈوراس تھاجہاں انسانی حقوق کے 31 کارکنوں کو قتل کیا گیا۔ چوتھے نمبر پر برازیل اور میکسیکو ہیں۔ ان دونوں ممالک میں 23,23 کارکنوں کو قتل کیا گیا۔

قتل ہونے والے اکثر افراد ماحولیاتی تباہی کے خلاف، آدی واسیوں کے حقوق اور زمین کے حق کے لئے لڑ رہے تھے۔ قتل ہونے والوں میں 13 فیصد عورتیں تھیں۔

تفصیلی رپورٹ انگریزی زبان میں اس لنک پر پڑھی جا سکتی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts