دنیا

پاکستان جمہوریت میں 108 ویں، ناروے پہلے، شمالی کوریا آخری نمبر پر

فاروق سلہریا

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا بھر میں جمہوریت کی صورتحال پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ناروے دنیا کا سب سے زیادہ جمہوری ملک اور شمالی کوریا دنیا کا سب سے زیادہ آمرانہ ملک ہے۔ پاکستان کا نمبر 108واں ہے۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ معروف عالمی جریدے ”اکانومسٹ“ کی سسٹر تنظیم ہے۔ یہ ادارہ 2006ء سے جمہوریت کی عالمی صورتحال پر ایک رپورٹ جاری کر رہا ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق 2019ء میں دنیا بھر میں جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے اور عالمی سطح پر جمہوری آزادیاں کم ہوئی ہیں۔ مجموعی عالمی صورت حال کا اندازہ مندرجہ ذیل جدول سے لگایا جا سکتا ہے:

اس رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ جمہوری ممالک میں پہلے پانچ درجوں پر بالترتیب یہ ممالک ہیں:ناروے،آئس لینڈ، سویڈن، نیوزی لینڈ، فن لینڈ۔

بد ترین میں بالترتیب یہ ممالک ہیں: شمالی کوریا(167 ویں نمبر پر)، کانگو، سنٹرل افریقن ریپبلک، شام، چاڈ۔

جنوب ایشیائی خطے میں انڈیا 51ویں درجے پر ہے مگر اسے مسائل زدہ جمہوری ممالک میں رکھا گیا ہے۔ سری لنکا کا درجہ 59واں ہے۔ بنگلہ دیش 80ویں درجے پر ہے۔ اس سال نیپال 92ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان 141ویں درجے پرہے۔ پاکستان کی سال بہ سال درجہ نیچے دی جا رہی ہے:

Farooq Sulehria
+ posts

فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔