خبریں/تبصرے

یوکرینی طیارہ گرانا ایران میں سیاحت کو لے ڈوبا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) 8 جنوری کو یوکرین کے مسافر بردار طیارے پر ایرانی میزائل کے حملے کی جہاں دنیا بھر میں مذمت کی گئی وہاں یہ حملہ ایران میں سیاحت کی صنعت کے لئے بھی بہت مہنگا ثابت ہوا ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق ایران میں ہوٹل مالکان کی ایسوسی ایشن کے مطابق امریکا اور یورپ سے کی گئی 80 فیصد بکنگز منسوخ کر دی گئی ہیں۔

صوبہ البرز میں اس صنعت سے وابستہ ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ”مغربی ممالک سے کی گئی سو فیصد بُکنگز منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ ایشیا سے بھی ستر فیصد بُکنگز منسوخ ہو گئی ہیں“۔

ایران نے ایرانی کیلنڈر کے مطابق مارچ میں ختم ہونے والے سالِ گذشتہ میں سیاحت سے 10 ارب ڈالر کمائے۔ ایران کے وزیر سیاحت نے پچھلے سال بیان دیا تھا کہ”ایران سیاحت کے فروغ کے لئے 47 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے“۔

یاد رہے ایران امریکی پابندیوں کا شکار ہے اور وہ تیل کے علاوہ بھی اپنی معیشت کو ترقی دینے کے لئے راستے تلاش کر رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts