خبریں/تبصرے

اسلحے کا عالمی کاروبار 3 ٹریلین ڈالر: امریکہ کا حصہ 79 فیصد

لاہور (عدنان فاروق) دنیا بھر میں اسلحے کی تجارت کا حجم 3 ٹریلین ڈالر ہے جبکہ امریکہ دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا سوداگر ہے جس کا حصہ 79 فیصد ہے۔ اس بات کا انکشاف امریکہ کے اپنے ہی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں 2007-17ء کے دوران ہونے والے کاروبار کا جائزہ لیا گیا ہے۔

امریکہ کے بعد یورپین یونین کا نمبر آتا ہے جس کا حصہ 10 فیصد ہے جبکہ اس کے بعد روس اور چین ہیں جن کا اس خونی تجارت میں حصہ بالترتیب5فیصد اور 2 فیصد ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts