خبریں/تبصرے

دنیا میں آلودگی سے سالانہ 40 ہزار بچوں سمیت 40 لاکھ لوگ ہلاک ہوتے ہیں

لاہور (عدنان فاروق) پانچ سال سے کم عمر والے چالیس ہزار بچوں سمیت دنیا میں سالانہ چالیس لاکھ لوگ آلودگی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اس بات کا دعویٰ گرین پیس ایسٹ ایشیا اور سنٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر نے ایک تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔

2018ء میں عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ دنیا میں 93 فیصد بچے (تقریباً1.8 ارب بچے)، جن کی عمر پندرہ سال سے کم ہے، آلودہ ہوا میں سانس لیتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2016ء میں 6 لاکھ بچے پھیپھڑوں کی بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

بے شمار جائزے اور تجزیے بتا چکے ہیں کہ عالمی سطح پر ایک طرف تو پسماندہ ممالک امیر ممالک کی نسبت ماحولیاتی آلودگی کا زیادہ شکار ہیں، دوسری جانب یہ ایک طبقاتی مسئلہ بھی ہے۔ غریب افراد متمول افراد کی نسبت آلودگی سے ہونے والی بیماریوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts