لاہور (جدوجہد رپورٹ) گرین پیس ایسٹ ایشیا کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق آلودہ فضا سے ہونے والی بیماریوں، اموات، قبل از وقت بچوں کی پیدائش اور اس طرح کے بعض دیگر عناصر کی وجہ سے عالمی معیشت کو 2.9 ٹریلین ڈالرکا سالانہ نقصان ہو رہا ہے جو عالمی جی ڈی پی کا 3.3 فیصد بنتا ہے۔
سب سے زیادہ نقصان چین کو ہو رہا ہے جو 900 ارب ڈالر سالانہ ہے، یہ اس کے جی ڈی پی کا 6.6 فیصد بنتا ہے۔ امریکہ کو 600 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
آلودہ ہوا سے ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے 2018ء میں 1.8 ارب کام کے دنوں کا نقصان ہوا۔ 40 لاکھ بچے دمے کے مرض کا شکار ہوئے۔ بیس لاکھ بچے قبل از وقت پیدا ہوئے۔ 45 لاکھ اموات اس کے علاوہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت، جس کے شہردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہوتے ہیں، کو بھی 150 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے جو اس کے جی ڈی پی کا 5.4 فیصد بنتا ہے۔