لاہور (جدوجہد رپورٹ) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، 8 مارچ کو ہونے والے ’عورت مارچ‘ سے بھرپور یکجہتی کے اظہار کے لئے لاہور لیفٹ فرنٹ کی جانب سے آج لاہور میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
جمہوری پبلیکیشنزکے دفتر (2 ایوان تجارت روڈ، نزد کنعان لیبارٹری، لاہور) میں کی جانے والی اس پریس کانفرنس سے ربیعہ باجوہ ایڈوکیٹ، روبینہ جمیل، رفعت مقصود، طاہرہ جالب، سعیدہ دیپ، شازیہ خان، ایمن بچہ، آئمہ کھوسہ، فاروق طارق، فرخ سہیل گوئیندی، ڈاکٹر عمار علی جان، اویس قرنی اورڈاکٹر تیمور رحمان خطاب کریں گے۔
پریس کانفرنس سہ پہر چار بجے شروع ہو گی۔ لاہور لیفٹ فرنٹ کے رہنما فاروق طارق نے میڈیا کو اس پریس کانفرنس کی کوریج کی دعوت دینے کے علاوہ ترقی پسند کارکنوں سے بھی اس پریس کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
مزید معلومات کے لئے فاروق طارق (03008411945) یا فرخ سہیل گوئیندی (03004542263) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔