لاہور (جدوجہد رپورٹ) آج یوٹیوب کی پندرھویں سالگرہ ہے۔ ٹھیک پندرہ سال پہلے 24 اپریل کو یو ٹیوب کے شریک بانی جاوید کریم نے اپنی 18 سیکنڈ کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔
’می ایٹ دی زو‘کے عنوان سے اپ لوڈ کی جانے والی اس ویڈیو کو اب تک نوے ملین ویوز مل چکے ہیں۔
ایک سال بعد یوٹیوب کو گوگل نے 1.65 ارب ڈالر میں خرید لیا۔ یوٹیوب کی ویب سائٹ کے مطابق اب روزانہ ایک ارب گھنٹے کا مواد دیکھا جاتا ہے۔ ہر ماہ دو ارب لوگ یوٹیوب پر لاگ ان ہوتے ہیں۔