خبریں/تبصرے

امریکا میں جانسنز بے بی پاؤڈر کی فروخت بند: کینسر کے الزام میں 19,400 مقدمات کا سامنا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) جانسنز اینڈ جانسنز نے امریکا اور کینیڈا میں جانسنز بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کر دی ہے۔ یاد رہے جانسنز بی بی پاؤڈر دنیا بھر میں جانسنز اینڈ جانسنز کی معروف ترین مصنوعات میں سے ایک ہے۔

جانسنز اینڈ جانسنز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمپنی نے یہ فیصلہ ان دو ممالک میں اس پاؤڈر کی فروخت میں کمی کے باعث کیا ہے۔

جانسنز اینڈ جانسنز دنیا میں ہیلتھ کئیر مصنوعات بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ جانسنز اینڈ جانسنز کا کہنا ہے کہ فروخت میں کمی کی وجہ صارفین کی بدلتی ہوئی عادات اور اس پراڈکٹ بارے غلط معلومات کا عام ہونا ہے۔

اس پاوڈر کی وجہ سے جانسنز اینڈ جانسنز کو 19,400 ایسے مقدمات کا سامنا ہے جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ پاؤڈر کینسر کا باعث بنتا ہے۔ اب تک کمپنی بارہ ایسے مقدمات جیت چکی ہے جبکہ پندرہ میں اس کے خلاف فیصلہ آیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts