خبریں/تبصرے

بائیڈن کو ٹرمپ پر 11 پوائنٹس کی برتری

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایک تازہ سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار، سابق صدر جو بائیڈن، کو امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر گیارہ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

کوئینپیاک یونیورسٹی کے اس جائزے کے مطابق جو بائیڈن کو 50 فیصد امریکی رائے دہندگان اور صدر ٹرمپ کو 39 فیصد رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہے۔

اپریل میں رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق جو بائیڈن کو 49 فیصد جبکہ صدر ٹرمپ کو 41 فیصد کی حمایت حاصل تھی۔ گویا ایک ماہ کے دوران نہ صرف جو بائیڈن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس کی ایک وجہ صدر ٹرمپ کی کرونا بحران سے نپٹنے والی پالیسیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ 41 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ نے کرونا بحران کا اچھے سے مقابلہ کیا ہے جبکہ 53 فیصد ان سے نالاں ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts