خبریں/تبصرے

امریکہ نے وقت سے پہلے ہی 8 ہزار فوجی افغانستان سے نکال لئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) 29 فروری کو ہونے والے امریکہ طالبان معاہدے کے مطابق امریکہ نے اس سال جولائی کے وسط تک 8,600 فوجی افغانستان سے نکالنا تھے مگر کرونا کے باعث مطلوبہ تعداد جون کے آ غاز تک نکلا ل لی جائے گی۔

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد اس وقت 13 ہزار کے قریب ہے۔ معاہدے کے مطابق اگلے سال مئی تک امریکہ کو اپنی تمام افواج افغانستان سے نکالنی ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، امریکی فوج کے تیز ہوتے ہوئے انخلا نے ناٹو کو مخمصے میں ڈال دیا ہے۔ ناٹو کی چھتری تلے 37 ممالک کے 16,551 فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔ ناٹو بھی اب انخلا بارے سوچنا شروع کر سکتا ہے۔

ادھر امن معاہدے کے باوجود افغانستان میں تشدد کی لہر جاری ہے۔ طالبان کی جانب سے اس معاہدے کے بعد سے 4,500 حملے ہو چکے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts