خبریں/تبصرے

ماحولیاتی تباہی کے خلاف احتجاج کا نتیجہ: 13 فیصد کارکن قتل، 18 فیصد تشدد کا شکار

لاہور (جدوجہد رپورٹ) دنیا بھر میں ماحولیاتی تباہی کے خلاف کام کرنے والے 13 فیصد کارکن قتل جبکہ 18 فیصد تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔

یہ افسوسناک اعداد و شمار ایک تازہ تحقیق میں سامنے آئے ہیں جو اٹانومس یونیورسٹی آف بارسلونا کے انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ICTA-UAB) نے کی ہے۔

اس تحقیق کی بنیاد دنیا بھر میں 2,743 مختلف تحریکوں کا تجزیہ ہے۔ اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ قتل ہونے والے اکثر کارکنوں کا تعلق چھوٹی اور مقامی سماجی تحریکوں سے تھا۔ قتل اور تشدد کے علاوہ کم از کم 20 فیصد کارکنوں کو جرمانے، سزا، مقدموں اور ایسی ہی دیگر مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے۔

اس تحقیق کا ایک انتہائی دلچسپ پہلو یہ دعویٰ ہے کہ ماحولیات کے خلاف چلنے والی تحریکوں کی وجہ سے ماحولیاتی تباہی کے عمل میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts