مزید پڑھیں...

پروفیسر گوپی چند نارنگ: جب وہ سٹیج پر آتے تو لگتا متحدہ ہندوستان مخاطب ہے

’ٹربیون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کئی اردورسائل نے پروفیسر گوپی چند نارنگ کی زندگی اور ادب میں ان کی خدمات کو سراہنے کیلئے کئی شمارے شائع کئے۔ دور درشن اور بی بی سی سمیت بہت سے معروف میڈیا اداروں نے ان کے کام اور خدمات پر نایاب ریکارڈنگز اور دستاویزی فلمیں تیار کیں۔

خوراک کا بحران، جنگیں اور موسم: عالمی پناہ گزینوں کی تعداد 100 ملین سے تجاوز

اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں کی ایک حالیہ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 46 ملکوں میں 49 ملین افراد اب تک کی بلند ترین سطح پر قحط یا قحط جیسی صورتحال میں پڑنے کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

19 جون کو ایک مارکسسٹ فرانس کا وزیر اعظم بن سکتا ہے

فورتھ انٹرنیشنل کے ترجمان اخبار ’انٹرنیشنل ویو پوائنٹ‘کے مطابق ’غالب طبقاتی دشمن کا کمزور ہونا محنت کشوں کے اپنے مفادات کے دفاع اور ایک منصفانہ معاشرے کی تعمیر کیلئے جدوجہد میں ہمیشہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔ میکرون کو اپنی (نیو لبرل) اصلاحات پارلیمنٹ کے ذریعے کروانا ہونگی اور اس کیلئے ورکنگ اکثریت ضروری ہے۔ یہ دوسرے راؤنڈ میں بائیں بازو کے ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کیلئے ایک عملی تحریک ہے۔ یہاں تک کہ اگر ممکنہ طور پر نوپس میکرون کو پارلیمنٹ میں روکنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو تقریباً 100 اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل ریڈیکل بائیں بازو کی قوت سماجی تحرک میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔‘

شہباز شریف سرکاری ملازمین کی آئی ایس آئی سے سکرینگ کا فیصلہ واپس لیں

آئی ایس آئی کی بہت تعریف کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ بہت فعال ادارہ ہے۔ اس کے باوجود آئی ایس آئی کی اس حوالے سے کوئی تربیت موجود نہیں کہ وہ پاکستان کو خوش حال بنا دے اور عالمی سطح پر پاکستان کو ایک طاقتور ملک بنا دے۔ اس کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ زیادتی ہے۔ شہباز شریف اپنا فیصلہ واپس لیں۔ پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت یہی ہے کہ یہاں ایک ایسی جمہوریت چلتی رہے جس میں فرشتے ووٹ نہ ڈالیں۔

ہاؤسنگ سوسائٹیاں قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا رہی ہیں (پہلا حصہ)

شہریوں کی مناسب رہائش فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ایک طرف ریاست نے اس کام سے ہاتھ کھینچ رکھا ہے، دوسری جانب سرمایہ داروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ وہ جس طرح چاہیں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نام پر اس ملک کے عوام اور ماحولیات کا استحصال کریں۔

لاپتہ بلوچوں بارے شیریں مزاری کی پشیمانی پر اختر مینگل کا تبصرہ

’میڈم دیکھئے یہ کون بات کر رہا ہے۔ آپ تین سال تک انسانی حقوق کی وزیر رہی ہیں۔ آپ نے کیا کیا، سوائے یہ کہنے کے لاپتہ افراد سے متعلق بل لاپتہ ہو گیا ہے۔ برائے مہربانی ہمارے درمیان ہونے والی لا تعداد مرتبہ گفتگو کو مت بھولئے۔ میں نے اور محسن داوڑ نے بارہا لاپتہ افراد بل منظور کرنے کیلئے کہا لیکن آپ نے اس کی مخالفت کی۔‘

راولاکوٹ: صحافیوں کیخلاف دی گئی درخواست واپس لے لی گئی

نامزد افراد میں جدوجہد کے ادارتی بورڈ کے رکن حارث قدیر اور مقامی صحافی آصف اشرف کے علاوہ دیگر 15 سیاسی کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں ترجمان کی طرف سے محض حارث قدیر کو مرکزی ملزم قرار دیکر انہیں بھارتی خفیہ اداروں کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔ یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ حارث قدیر انہیں قتل کروانے کی سازش کر رہے ہیں۔

لاپتہ و گرفتار بلوچ رہا: مظاہرین پر تشدد کیخلاف سوشل میڈیا پر شدید رد عمل

سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے بلوچ مظاہرین مرد و خواتین کا الزام تھا کہ دونوں طالب علموں کو ریاستی اداروں نے تحویل میں لیا تھا۔ پیر کے روز پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے تشدد کیا اور 28 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ تاہم بعد ازاں رات گئے انہیں ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کر دیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں 19 مرد اور 9 عورتیں شامل تھیں۔

پولیس اہلکار کا قاتل 20 ایام میں رہا، علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہ ہو سکے

”ماڈل ٹاؤن واقعہ میں پولیس کانسٹیبل کمال احمد کے قاتل میجر (ر) ساجد حسین کو صرف 20 دن کے اندر ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے اور یہ سہولت صرف فوجیوں کو حاصل ہے ورنہ اس وقت پاکستانی جیلوں میں بکری چوری جیسے معمولی اور جھوٹے مقدمات میں ہزاروں افراد کئی کئی سال سے جیل میں بند ہیں۔“

بجٹ اجلاس کے بعد وزیر اعظم تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کا امکان

’ایک مدہوش شخص کو وزیراعظم بنایا گیا ہے، وزرا پورا دن بیٹھ کر کابینہ اجلاس کا انتظار کرتے ہیں اور شام کو پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم ابھی سوئے ہوئے ہیں۔ جون ختم ہونے والا ہے ابھی تک بجٹ تیار نہیں کیا جا سکا ہے۔‘