لاہور (جدوجہد رپورٹ) متحدہ عرب امارات کی 42 کمپنیوں نے اسرائیل کی دو کمپنیوں سے کرونا وبا کے علاج کے لئے معاہدہ کیا ہے۔
لندن سے شائع ہونے والے معروف اخبار’القدس العربی‘ کے مطابق یہ معاہدے اسرائیلی ائر انڈسٹریز اور رافیل کے ساتھ کئے گئے ہیں۔ یہ دونوں اسرائیلی کمپنیاں اسرائیلی فوج کو جنگی سامان بھی فراہم کرتی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان معاہدوں کا سرکاری اعلان گذشتہ ماہ کیا گیا تھا مگر تفصیلات اسرائیلی میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔
یاد رہے یہ معاہدے ایک ایسے وقت پر کئے گئے ہیں جب اسرائیل بچے کھچے فلسطین کے مزید حصوں پر قبضہ کرنے جا رہا ہے۔ ادھر یہ خبر بھی سامنے آ چکی ہے کہ ابو ظہبی نے اسرائیل کو کرونا ٹسٹ کرنے والی ایک لاکھ کرونا کٹس بھی دی تھیں۔