نازنین نیاز ہنزائی
علی آباد میں بابا جان اور ان کے 13 ساتھیوں کی کی رہائی کے لئے پیر کے روز شروع ہونے والا دھرنا گذشتہ روز بھی جاری رہا۔ منتظمین کے مطابق آج علی آباد میں شٹر ڈاون ہڑتال کے علاوہ سکولوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
گذشتہ روز علی آباد کے علاوہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں کامریڈ باباجان اور ساتھیوں کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
گذشتی روز علی آباد دھرنے سے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں، ہنزہ کے وکلا اور کامریڈ بابا جان کی چھوٹی بہن کے علاوہ سیاسی کارکنوں نے خطاب کیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے اعلان کیا کہ اگر بابا جان اور ان کے ساتھی رہا نہ ہوئے تو گلگت سٹی میں دھرنا شروع کیا جائے گا۔
گذشتہ روز بھی سخت سردی کے موسم میں اسیر قیدیوں کے بزرگ، مائیں، بہنیں اور عام شہری تمام وقت دھرنے میں شریک رہے۔
دریں اثنا، مین سٹریم میڈیا میں اس عوامی احتجاج کی کوئی کوریج نہیں ہو رہی۔ دو دن سے جاری دھرنا مقامی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا قرار دیا جا رہا ہے۔