خبریں/تبصرے

ایکواڈور: صدارتی انتخاب کا پہلا دور، بائیں بازو کے امیدوار آندریز اراؤز فاتح

لاہور (جدوجہد رپورٹ) لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بائیں بازو کے ماہر معاشیات آندریز اراؤز نے ملک بھر میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آندریز اراؤز نے اتوار کے روز انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد ملک میں سوشلسٹ حکومت کی ممکنہ واپسی کا اشارہ دیا ہے۔

ڈیموکریسی ناؤ کے مطابق انکا کہنا تھا کہ ”ہمیں اپنے ملک کے مختلف حصوں سے زبردست ووٹ ملا ہے جو پورے ملک میں قومی فتح کی نوید ہے۔“

36 سالہ آندریز اراؤز سابق صدر رافیل کورایا کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار ہیں انہوں نے صدر لینن مورینو کی کٹوتیوں اور منڈی کی معیشت پر مبنی نیو لبرل پالیسیوں کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ووٹنگ میں ابھی اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آندریز اراؤز کے ساتھ صدارتی امیدوار کے دوڑ میں قدامت پسند بنک کار گیلرمولاسو اور مقامی ماحولیاتی کارکن یاکوپیریز میں سے کس کا مقابلہ ہو گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts