لاہور (جدوجہد رپورٹ) معروف انقلابی دانشور و رہنما ڈاکٹر لال خان (یثرب تنویر گوندل) کی دوسری برسی کے موقع پر 26 فروری کو لاہور پریس کلب میں تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ تقریب دن 2 بجے شروع ہو گی، جس میں ڈاکٹر لال خان کے خاندان اور قریبی ساتھیوں کے علاوہ ملکی بائیں بازو کی اہم شخصیات شریک ہونگی۔ تقریب میں ڈاکٹر لال خان کی سیاسی و نظریاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی جائیگی۔
تقریب کے منتظمین کی طرف سے ترقی پسند سیاسی و سماجی کارکنوں کے علاوہ طلبہ اور ٹریڈ یونین نمائندگان سے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔