خبریں/تبصرے

مودی کو چھ مسلم ممالک اعلیٰ سول ایوارڈ دے چکے ہیں!

عدنان فاروق

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پس منظر میں جب 24 اگست کو بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ سِول اعزازت سے نوازا گیا تو پاکستان میں اس کے خلاف زبر دست رد ِعمل دیکھنے میں آیا۔ حقیقت یہ ہے کہ اب تک چھ مسلم اکثریتی ممالک نریندر مودی کو اعلیٰ سول انعامات سے نواز چکے ہیں۔ اس کی تفصیل ذیل میں پیش کی جا رہی ہے:

سعودی عرب

اپریل 2016 ء میں نریندر مودی کو ’آرڈر آف کنگ عبدالعزیز‘سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ امریکی صدر بل کلنٹن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک، سب کو دیا جا چکا ہے۔

افغانستان

جون 2016 ء میں افغانستان کی جانب سے نریندر مودی کو ’امیر امان اللہ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلسطین

فروری 2018 ء میں مودی کو فلسطین کی جانب سے ’دی گرینڈ کالر آف دی سٹیٹ آف پیلسٹائن‘ ایوارڈ دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی سربراہ حکومت تھے۔

مالدیپ

جون 2019 ء میں مالدیپ نے نریندر مودی کو ’رُول آف نشان الزدین‘ایوارڈ سے نوازا۔ مالدیپ میں فوجی بغاوتوں اور دیگر صورتوں میں پاکستان اور بھارت ایک ’پراکسی وار‘ لڑتے چلے آ رہے ہیں۔

بحرین

24اگست 2019 ء کو بحرین کی جانب سے مودی کو ’کنگ حماد آرڈر آف دی رینیسانس‘ دیا گیا۔ مودی بھارت کے پہلے سربراہ حکومت تھے جنہوں نے بحرین کا دورہ کیا۔

متحدہ عرب امارات

24 اگست 2019 ء کو ہی نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ’آرڈر آف زید‘ وصول کیا۔

Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔