لاہور(جدوجہد رپورٹ) پاکستان کی قومی ایئرلائن کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے کام تیز کر دیا گیا ہے۔ نجکاری سے قبل طیاروں کے فاضل پرزہ جات کو فروخت کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔
’ایکسپریس‘ کے مطابق قومی ایئرلائن کے پاس موجود کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی سپیئر پارٹس فروخت کئے جائیں گے۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق جو ہے جیسا ہے کہ بنیاد پر پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کیلئے پیشکش طلب کی گئی ہیں۔
طیاروں کے فرخت کئے جانے والے پرزوں میں بوئنگ737، بوئنگ707، فوکر اور سیسنا طیاروں کے پرزے شامل ہیں۔ یہ پرزے کئی سالوں سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود تھے۔